98
عمران خان کی اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کا امکان دوبارہ زیر غور
عمران خان کی اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کا امکان دوبارہ زیر غور سابق وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے کا امکان ایک بار پھر زیر غور آ گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جیل کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے فیصلہ…
عمران خان کی اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کا امکان دوبارہ زیر غور
سابق وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے کا امکان ایک بار پھر زیر غور آ گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جیل کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ قیدیوں کو ان کے آبائی شہر یا ضلع میں سزا کاٹنے کے لیے منتقل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل میں تمام ضروری سہولتیں میسر ہیں، اور انہیں کسی بھی وقت قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا گیا۔ انہیں خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات تک مکمل رسائی حاصل ہے، جبکہ جیل انتظامیہ سیکیورٹی کے پیش نظر تمام بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھ رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لاہور منتقلی کے حوالے سے کئی اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ جیل انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔