1 ذوالقعدة / April 29

اردن، مصر اور سعودی عرب نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مصر نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بجائے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق، وہ خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی علاقائی استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اردن، جنگ سے متاثرہ 2000 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کے لیے اپنے ہاں بلائے گا۔

دوسری جانب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی بیانات کی مذمت کی۔ کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے میں دیرپا اور مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔