98
ٹرمپ غزہ سے متعلق مؤقف پر قائم، مشرق وسطیٰ کے لیے نئی پیشکش
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے بیان کو دہرایا ہے کہ وہ غزہ سے متعلق اپنی پیشکش پر قائم ہیں اور فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے نیا منصوبہ زیر غور ہے۔ طیارے میں دورانِ پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی فلاح و بہبود…
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے بیان کو دہرایا ہے کہ وہ غزہ سے متعلق اپنی پیشکش پر قائم ہیں اور فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے نیا منصوبہ زیر غور ہے۔
طیارے میں دورانِ پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک کو زمین کے مخصوص حصے دینے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ وہاں تعمیر و ترقی کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ خطے کے مختلف رہنماؤں، بشمول سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی، سے اس معاملے پر گفتگو کریں گے تاکہ غزہ کو ترقی یافتہ علاقہ بنانے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔
اس دوران، ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکا درآمد ہونے والے اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات کا عندیہ بھی دیا۔