1 ذوالقعدة / April 29

واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس اے آئی ڈی پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے جج کارل نکولس نے 2,200 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے فیصلے پر عارضی پابندی عائد کر دی۔

عدالتی حکم کے مطابق یو ایس اے آئی ڈی کے بیرون ملک تعینات ملازمین کو 30 دن کے اندر واپس بلانے کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔

یہ مقدمہ دائر کرنے والی یونین نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا، جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دو بڑی یونینوں نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں ایجنسی کی بندش، ملازمین کی برطرفی اور کٹوتیوں کو روکنے کے لیے حکم امتناعی کی درخواست کی گئی تھی۔