1 ذوالقعدة / April 29

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کینیڈا کے قدرتی وسائل میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے، اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک پس پردہ میٹنگ کے دوران ٹروڈو نے بزنس لیڈرز کو آگاہ کیا کہ امریکا کینیڈا کے قیمتی معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ سے قبل مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا، تاہم کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹورانٹو اسٹار اور سی بی سی نے گفتگو کا ریکارڈ محفوظ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کے پاس موجود قدرتی وسائل عالمی سطح پر توجہ کا مرکز ہیں، اور امریکا ان سے استفادہ کرنے کے لیے مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خودمختاری اور معیشت کے تحفظ کے لیے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔