98
ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت ردعمل، پابندیاں عائد
ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت ردعمل، پابندیاں عائد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق عدالت کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان پر سفری پابندیاں بھی نافذ…
ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت ردعمل، پابندیاں عائد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق عدالت کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان پر سفری پابندیاں بھی نافذ کر دی گئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف غیر منصفانہ رویہ اپنایا ہے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت آئی سی سی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔