98
بلاول بھٹو کی امریکی صدر کے دعائیہ ناشتے میں شرکت، عالمی قیادت سے ملاقاتیں
بلاول بھٹو کی امریکی صدر کے دعائیہ ناشتے میں شرکت، عالمی قیادت سے ملاقاتیں واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے خصوصی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی، جہاں دنیا بھر کی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر کی جانب سے…
بلاول بھٹو کی امریکی صدر کے دعائیہ ناشتے میں شرکت، عالمی قیادت سے ملاقاتیں
واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے خصوصی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی، جہاں دنیا بھر کی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے، جو سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع تھا۔ اس تقریب میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت کئی عالمی رہنما بھی موجود تھے، جو اس ہفتے نیشنل پریئر اور دیگر مذہبی و سفارتی تقریبات میں شریک ہوں گے۔
دریں اثنا، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اہم امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے چین کے صدر سے ملاقات کر کے پاک-چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو کی۔