1 ذوالقعدة / April 29

 

پاکستانی اداکارہ عائشہ آفریدی نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے کسی قسم کے خاندانی تعلق کی تردید کر دی۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران عائشہ سے شاہد آفریدی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا، "میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں، یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر بھی یہی پوچھا جاتا ہے۔ میں ہمیشہ یہی جواب دیتی ہوں کہ میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک پٹھان خاندان سے ہے، جس میں شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستہ نہیں۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے لیے انہیں اپنے گھر والوں کو قائل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا، "میرے گھر میں مجھے اداکارہ کے طور پر کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی۔”

واضح رہے کہ عائشہ آفریدی اپنی شناخت کو شاہد آفریدی کے نام سے جوڑنے والے قیاس آرائیوں پر اکثر وضاحت دیتی رہتی ہیں۔