67
ہر نوجوان کو ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔ مریم نواز نے ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان ہی ہماری سرمایہ کاری اور اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو دنیا میں ترقی کے…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
مریم نواز نے ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان ہی ہماری سرمایہ کاری اور اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف منسٹر اسکلز ڈیولپمنٹ کے تحت ٹیوٹا کورسز کے لیے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کریں گے۔