6 مُحَرَّم / July 01

1 چکن 750گرام

2 کاجو 15عدد

3 پستے 2کھانے کے چمچ

4 گھی تین چوتھائی کپ

5 ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

6 سونف آدھا کھانے کا چمچ

7 نمک حسب ذائقہ

8 دارچینی 2ٹکڑے

9 سبز الائچی 4عدد

10 چاول تین کپ

11 بڑی الائچی 2عدد

12 بادام چھلے ہوئے 3کھانے کے چمچ

13 کشمش تین کھانے کے چمچ

14 پیاز 2عدد

15 زیرہ ایک کھانے کا چمچ

16 ثابت دھنیا ایک کھانے کے چمچ

17 تیزپات 2عدد

18 لونگیں آٹھ عدد

19 سیاہ مرچ دس عدد

20 پانی چھ کپ

21 لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

22 لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ

23 تکہ مصالہ تین کھانے کے چمچ

1سب سے پہلے چکن پر تکہ مصالہ اور لیموں کا رس لگا کر 2سے 3گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد ایک پین لے کر اس میں گھی پگھلائیں اور درمیانی آنچ کا جو‘بادام ‘پستے اور کشمکش فرائی کرلیں ۔

2اب اس پین میں تھوڑا گھی اور ڈال کر میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں ۔

3جب اس کی رنگت بادامی ہو جائے تو اتار کر ایک طرف رکھ لیں ۔

4اس کے بعد باریک کتری پتلی پیاز پین میں ڈال کر فرائی کریں جب اس کی رنگت ہلکی سنہری ہو جائے گی تو اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے بھونیں ‘پھر اس میں زیرہ ‘سونف‘ثابت دھنیا‘سیاہ مرچیں ‘لونگیں ‘سبزالائچی ‘بڑی الائچی ‘دار چینی تیز پات اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔

5اب اس میں پہلے سے بگھو کررکھے گئے چاو ل شامل کریں اور پھر پانی ڈال دیں ۔

6ہلکا ساچمچ چلائیں اس کے بعد فرائی کیا ہوا چکن شامل کریں اور ڈھانپ کر تیز آنچ پر اس قدر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔

7تاہم اس میں ہلکی سی نمی باقی رہے ۔

8اب اس میں تلے ہوئے میوہ جات شامل کرلیں اور اچھی طرح ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کیلئے دم پر لگادیں ۔

9مغلئی پلاؤ تیار ہے ۔

10رائتے اور سلاد کے ہمراہ گرما گرم پیش کریں ۔

Tags