119
یومِ بحریہ، مریم نواز کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے ہر موقع پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور دشمن پر اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مریم…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے ہر موقع پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور دشمن پر اپنی برتری ثابت کی۔
یومِ بحریہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وہ شوریدہ لہروں سے برسرِپیکار پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر کو دشمن پر اپنی برتری کی دھاک بٹھائی، جبکہ بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آبدوز ’غازی‘ نے بھی تاریخ رقم کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ بحری تجارت کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔








