119
آبنائے ہرمز میں کشیدگی، امریکا کا ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان
امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہونے کے معاملے پر ایران کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں ایران کی جانب سے مبینہ خلل ڈالنے کی صورتحال کو معمول یا مستقل حقیقت بننے…
امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہونے کے معاملے پر ایران کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں ایران کی جانب سے مبینہ خلل ڈالنے کی صورتحال کو معمول یا مستقل حقیقت بننے سے روکنے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکا عالمی معیشت کو بلیک میل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
ٹومی پگوٹ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر کرنے یا عالمی معیشت کو دباؤ میں لانے کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور توانائی کی فراہمی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والی تجارتی بحری ٹریفک میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں پیدا ہونے والی کشیدگی کا براہِ راست اثر عالمی توانائی کی منڈی اور تیل کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر عالمی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔








