25 رَبيع الأوّل / September 07

بھارتی سنیما کے معروف اداکار منوج باجپائی اپنی نئی فلم میں بھارت کے رہنما مہاتما گاندھی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس کے لیے ان کا نیا اور ناقابلِ شناخت لُک سامنے آگیا ہے۔

ہدایت کار سدھیر مشرا کی زیرِ ہدایت بننے والی فلم کے فرسٹ لُک میں منوج باجپائی کو مہاتما گاندھی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا میک اپ، حلیہ اور باڈی لینگویج اس قدر مختلف دکھائی دے رہی ہے کہ انہیں پہلی نظر میں پہچاننا مشکل ہے۔

منوج باجپائی کو بھارتی سنیما کے ورسٹائل اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ مختلف نوعیت کے مشکل کرداروں میں خود کو ڈھالنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

فلم میں مہاتما گاندھی کے کردار کے لیے ان کی تبدیلی نے سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ فلم کی مزید تفصیلات اور ریلیز سے متعلق معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔