119
سرگودھا میں پہلی بیوی پر مبینہ تشدد، شوہر اور دوسری بیوی پر مقدمہ
سرگودھا کے گاؤں 70 شمالی میں شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شوہر اور اس کی دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے…
سرگودھا کے گاؤں 70 شمالی میں شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شوہر اور اس کی دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ دوسری شادی پر اعتراض کرنے پر شوہر اور اس کی دوسری بیوی نے اسے لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ شوہر نے اسے جان سے مارنے اور طلاق دینے کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔








