25 رَبيع الأوّل / September 07

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی ہے، جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 5 ستمبر کو بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کی گئی تھی، جس کے بعد مرمتی کام مکمل ہونے پر سروس بحال کردی گئی۔