119
لندن میں بلاول بھٹو کی آصف زرداری سے طویل ملاقات، اہم امور پر گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی، جو تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے مؤقف پر قائم رہنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس معاملے…
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی، جو تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے مؤقف پر قائم رہنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس معاملے پر پارٹی کے مؤقف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی حالیہ تقریر بھی زیر بحث آئی۔
ملاقات لندن میں صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔
ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز تک لندن میں موجود رہیں گے۔








