119
بختاور بھٹو زرداری شوہر اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر محمود چودھری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گی۔ دوسری…
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر محمود چودھری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گی۔
دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لندن پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں بھٹو زرداری خاندان کے افراد کی آمد کے بعد ان کی باہمی ملاقاتیں متوقع ہیں۔








