118
راول ڈیم میں پانی خطرناک سطح تک پہنچ گیا، اسپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھول دیے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے…
اسلام آباد اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھول دیے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری حفاظتی اقدامات کرنے اور صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اسپل ویز کھلنے کے بعد ندی نالوں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔








