2 ذوالقعدة / April 30
Whatsapp Image 2024 01 28 At 10.34.25

راولپنڈی (وقار ترین)راجہ عمر شبیر پرنسپل دی ایڈن گارڈن اسکول سسٹم اور خرم ابن شبیر سی ای او نور میڈیا چینل نے راولپنڈی ریلوے گراونڈ میں آل پاکستان ریلوے سُپرنائن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ جس کے چیف آرگنائزر بالی ریلوے جو کے ریلوے کی شان اور ٹیپ بال کرکٹ کا مایہ ناز نام ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ پہلی مرتبہ یہاں اتنا بڑا کرکٹ میلہ سجایاگیا ہے۔ چیف گیسٹ راجہ عمر شبیر اور خرم ابن شبیر نے اس ٹورنا منٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس طرح کی جسمانی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت زیادہ موئثر اور کاریگر ثابت ہوتی ہیں۔ نیز کھیل انسان کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور مثبت چیلنجز سے نبٹنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔راجہ عمر شبیرنے انتظامیہ کو اس بہترین کاوش پر مبارک باد دی اور کیش پرائز سے بھی نوازا ۔ اس کے علاوہ ہیٹرک کرنے والے بولر اور 5 چھکے لگانے والے بیٹس مین کو بھی کیش پرائز دیا۔