118
ایران میں زلزلہ، 3.8 شدت کے جھٹکے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے
ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 7 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ تہران ایمرجنسی آرگنائزیشن…
ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 7 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
تہران ایمرجنسی آرگنائزیشن کے ترجمان شیروین تبریزی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پردیس، بومہن اور لواسان کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق 15 سے 21 اگست کے دوران محسوس کیے گئے 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم ریکارڈ ہوئی۔
سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق مجموعی طور پر ریکارڈ کیے گئے 59 زلزلوں میں سے 3 کی شدت 3 سے 4 جبکہ 2 زلزلوں کی شدت 4 سے 5 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق حالیہ زلزلے کے بعد صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








