12 رَبيع الأوّل / August 25

اسلام آباد: پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شرکت کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے تقریب کے لیے نیلے رنگ کا سلک گاؤن زیب تن کیا تھا۔ ایونٹ سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سحر ہاشمی کو لباس کے باعث بعض مواقع پر قدرے بے آرام بھی دیکھا گیا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے سحر ہاشمی کو آئندہ تقریبات کے لیے ڈریسنگ کے انتخاب پر توجہ دینے کا مشورہ دیا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے لباس کی فٹنگ پر بھی اعتراض کیا۔

دوسری جانب سحر ہاشمی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے باعث تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

سحر ہاشمی جلد اداکار و گلوکار فرحان سعید کے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ میں بھی نظر آئیں گی، جس کے باعث ان کے مداحوں کی جانب سے اس پراجیکٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔