118
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک مزید متاثر، صرف 4 جہازوں کی آمد و رفت
خلیج فارس: آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی ناکہ بندیوں کے باعث بحری آمد و رفت مزید محدود ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ روز صرف 4 بحری جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر سکے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک معمول کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔ خطے میں بڑھتی…
خلیج فارس: آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی ناکہ بندیوں کے باعث بحری آمد و رفت مزید محدود ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ روز صرف 4 بحری جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر سکے۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک معمول کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ناکہ بندیوں کے باعث عالمی تجارت کے لیے اہم سمجھی جانے والی اس آبی گزرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت معمول سے کم ریکارڈ کی گئی۔
UKMTO کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 103 بحری جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے، جبکہ 89 جہاز وہاں سے باہر نکلے۔
آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک تک پہنچتی ہیں۔
بحری آمد و رفت میں مزید کمی سے عالمی توانائی کی سپلائی، شپنگ اور تیل کی قیمتوں پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے بھی تشویش بڑھ گئی ہے۔








