8 رَبيع الأوّل / August 21

اسلام آباد: حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دے دی، جس کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری ادارے اور دفاتر 26 اگست کو بند رہیں گے، جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔