118
رات گئے میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران میئر کراچی نے جاری…
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران میئر کراچی نے جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے کام کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رات گئے دورے کا مقصد شہر کی صورتحال کا براہِ راست جائزہ لینا اور شہریوں کے مسائل و شکایات سننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہر کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل تک کام جاری رہے گا اور شہر کی بہتری کے لیے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔








