7 رَبيع الأوّل / August 20

بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کے خواہش مند افراد کی فہرست جیل حکام کو نہیں بھجوائی۔

وکیل اویس یونس چودھری کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اویس یونس چودھری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سلمان اکرم راجہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت فہرست فراہم کی جاتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی جانب سے فہرست جمع نہ کرانے کے فیصلے کے بعد آج ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق صورتحال غیر یقینی ہوگئی ہے۔