98
خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی کی خواتین کی 2 خالی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری
خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی کی خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی دو خالی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کل سے 10 جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے، جب کہ امیدواروں کی…
خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی کی خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی دو خالی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کل سے 10 جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے، جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 11 جولائی کو جاری ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 14 جولائی تک مکمل کی جائے گی۔
منظوری یا مسترد کیے گئے کاغذات کے خلاف اپیلیں 17 جولائی تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر ٹریبونل 21 جولائی تک فیصلے کرے گا۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 22 جولائی کو جاری ہوگی اور امیدوار 23 جولائی تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔