98
غزہ میں امداد کے منتظر 549 فلسطینی ایک ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید
غزہ: ایک ماہ کے دوران امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید، وزارت صحت غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر کم از کم 549 فلسطینی شہید اور 4,066 زخمی ہوئے۔ یہ افراد امریکی امداد سے چلنے والے غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی…
غزہ: ایک ماہ کے دوران امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید، وزارت صحت
غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر کم از کم 549 فلسطینی شہید اور 4,066 زخمی ہوئے۔ یہ افراد امریکی امداد سے چلنے والے غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے قریب موجود تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی اکتوبر 2023 سے جاری جارحیت میں اب تک مجموعی طور پر 56,259 فلسطینی شہید اور 113,458 زخمی ہو چکے ہیں۔