98
خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا
جی سی سی کا جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی صورتحال میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایک بیان میں تمام فریقین پر زور دیا ہے…
جی سی سی کا جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی صورتحال میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایک بیان میں تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں اور اپنے اختلافات کو پُرامن ذرائع سے حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی پائیدار امن کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔
جاسم البدیوی نے یہ بھی کہا کہ جی سی سی خطے میں امن و ترقی کی حمایت جاری رکھے گی اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔