98
آئی پی ایل میں کم عمر کھلاڑی کا دھماکا، 14 سالہ اسٹار نے یوسف پٹھان کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا
آئی پی ایل 2025: 14 سالہ وائیبھو سوریاونشی کی تاریخ ساز اننگز، یوسف پٹھان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے صرف 14 سال کی عمر میں ایک ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دے کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔ گجرات ٹائٹنز…
آئی پی ایل 2025: 14 سالہ وائیبھو سوریاونشی کی تاریخ ساز اننگز، یوسف پٹھان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے صرف 14 سال کی عمر میں ایک ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دے کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وائیبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی، جو آئی پی ایل میں کسی بھارتی کھلاڑی کی تیز ترین سنچری ہے، جبکہ مجموعی طور پر لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین اننگز ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ یوسف پٹھان کے پاس تھا جنہوں نے 2010 میں 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
راجستھان رائلز نے گجرات ٹائٹنز کے 210 رنز کے ہدف کو محض 15.5 اوورز میں حاصل کر کے ایک شاندار فتح اپنے نام کی۔ وائیبھو کے ہمراہ یشسوی جیسوال نے بھی 40 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
سوریاونشی نے نہ صرف سنچری بلکہ 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر آئی پی ایل 2025 کی تیز ترین ففٹی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کی یہ کارکردگی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی نئی جھلک بن کر سامنے آئی ہے۔
اس سے قبل گجرات کی جانب سے شبمن گل نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ جوز بٹلر نے 26 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، جس کی بدولت ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
تاہم، راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے الزامات نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود کچھ سوالات کو جنم دیا ہے، جس پر لیگ انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات متوقع ہیں۔