98
بھارت نے فرانس سے 26 رافیل میرین جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا
بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل میرین جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل میرین جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق ایک بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ معاہدے کے…
بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل میرین جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل میرین جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق ایک بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔
معاہدے کے تحت بھارت کو فرانس سے 22 سنگل سیٹ اور 2 ٹو سیٹر اقسام کے جدید رافیل میرین طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور بھارتی بحریہ کے موجودہ روسی ساختہ مِگ 29 طیاروں کی جگہ لیں گے۔
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے میں صرف جنگی طیارے ہی نہیں بلکہ پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ سازوسامان، جدید ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ ان تمام اشیاء کی فراہمی 2031 تک مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی اور اپنی بحری طاقت کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ رافیل میرین طیارے اپنی اعلیٰ کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا کے بہترین بحری جنگی طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن سے رافیل جنگی طیارے خرید چکا ہے، تاہم یہ تازہ معاہدہ بحری آپریشنز کے لیے مخصوص طیاروں پر مشتمل ہے، جو بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔