98
فرانسیسی خاتون کا قیمتی فون گم، لاہور پولیس نے ڈھونڈ کر واپس کیا
لاہور پولیس کی بروقت کارروائی: فرانسیسی انجینئر خاتون کا کھویا ہوا موبائل فون واپس مل گیا لاہور کے علاقے مزنگ میں پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فرانسیسی خاتون انجینئر کا گمشدہ موبائل فون بازیاب کر کے اسے واپس کر دیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن عبدالحنان کے مطابق مذکورہ غیر ملکی خاتون کا…
لاہور پولیس کی بروقت کارروائی: فرانسیسی انجینئر خاتون کا کھویا ہوا موبائل فون واپس مل گیا
لاہور کے علاقے مزنگ میں پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فرانسیسی خاتون انجینئر کا گمشدہ موبائل فون بازیاب کر کے اسے واپس کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن عبدالحنان کے مطابق مذکورہ غیر ملکی خاتون کا موبائل فون لاہور کے علاقے ریس کورس میں گم ہو گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور علاقے کی نگرانی اور تفتیش کے بعد فون کو بازیاب کر لیا۔
ڈی ایس پی عرفان اکبر نے ذاتی نگرانی میں کارروائی مکمل کروائی اور فرانسیسی خاتون کو ان کا قیمتی موبائل فون واپس لوٹا دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے لاہور پولیس کی بروقت کارروائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا، اور ان کی کاوش کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت تاثر بھی ابھرتا ہے۔