1 ذوالقعدة / April 29

اوسی ساٹس

لاہور میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گرینڈ کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر حارث کھوکھر اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کی۔ ریلی کا آغاز شادمان سے ہوا اور شرکاء لبرٹی چوک تک فلسطینی پرچموں کے ساتھ مارچ کرتے رہے۔ریلی میں نوجوان طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرے اور اسرائیلی جارحیت کے
خلاف مؤثر اقدامات کرے۔
اس موقع پر صدر حارث کھوکھر اورسینئر نائب صدر ڈاکٹر نبیہہ عالی خان نے نوجوان سیاسی پارٹی کی بھی بنیاد رکھ دی اور آنے والے وقت میں نوجوانوں کے مستقبل کے لئے بھرپور کام کریں گے
اس موقع پر سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔

ساٹس

  • ڈاکٹر نبیحہ
  • حارث کھوکھر
  • سیکرٹری کلیم