1 ذوالقعدة / April 29

راولپنڈی() چنگی اونرز اینڈ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے فوارہ چوک میں قدیمی اسٹینڈ کو بند کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا اقدام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کاوشوں اور اچھے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، وزیر اعلی پنجاب کا نام استعمال کر کے ستر سال سے چلنے والا قانونی اسٹینڈ بند کرنا اس امر کی واضح عکاسی ہے، شہر میں خوبصورتی لانے کے حکومتی احکامات قابل تعریف ہیں لیکن ان کی آڑ میں اس طرح کے کاروائی ناقابل فہم ہیں جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے ان خیالات کا اظہار چنگی رکشہ اونرز اینڈ ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قائدین ملک سعید کوثر، دلیر خان، اصغر، رضا شاہ، صداقت حسین، ملک سجاد اور ملک عادل نے ضلعی انتظامیہ کے فوارہ چوک چنگی رکشہ اسٹینڈ کو بند کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاج میں بڑی تعداد میں چنگی رکشہ ڈرائیور اور ورکرز شریک تھے جنہوں نے بھرپور نعرے بازی کی رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام دوست پالیسیاں اختیار اپنائیں اب ان کی صاحبزادی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی مختصر عرصے بلاسود قرضے اور روزگار پروگرام سمیت انقلابی اقدامات اٹھا کر عوام میں پزیرائی حاصل کر لی ہے جبکہ صوبے بھر میں خوبصورتی اور قانونی پر عملدرآمد کروانے کیلئے جاری کاروائیوں کو عوام سراہا رہے ہیں لیکن دوسری جانب راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی کی کاوشوں کو متاثر کرنے والے اقدامات شروع کر دیے ہیں فوارہ چوک میں 1956 سے چلنے اسٹینڈ کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ختم کر دیا ہے جس سے چنگی رکشہ سے وابستہ ہزاروں افراد متاثر ہوگئے ہیں علاوہ ازیں راجہ بازار آنے جانے والے شہری بھی اسٹینڈ ختم ہونے سے مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے اگر اسٹینڈ سے مسائل ہیں تو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل نکالا جائے ہم پرامن شہری ہیں اور قانونی دائرے میں رہ کر مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔