1 ذوالقعدة / April 29

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، آئی ایم ایف معاہدے سے مثبت رجحان

آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں شروع ہوئیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں بازارِ حصص میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کے تحت 100 انڈیکس میں 616 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 17 ہزار 249 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔