98
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور علالت کا شکار خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ناسازیِ طبع کے باوجود آج اہم…
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور علالت کا شکار
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ناسازیِ طبع کے باوجود آج اہم سرکاری امور نمٹائے اور حکومتی معاملات کی نگرانی جاری رکھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گنڈاپور جلد صحتیاب ہونے کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف حکومتی اور سیاسی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ وزیر اعلیٰ کی علالت کی نوعیت کیا ہے اور انھیں کس قسم کی طبی پیچیدگی کا سامنا ہے، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ جلد معمول کی سرگرمیاں بحال کر لیں گے۔