98
شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ زیر بحث لے آیا
سندھ میں پانی کی قلت: شرمیلا فاروقی کا قومی اسمبلی میں احتجاج پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ کے کئی…
سندھ میں پانی کی قلت: شرمیلا فاروقی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے، یہاں تک کہ مردوں کو غسل دینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں سندھ کے نمائندے کو زبردستی نہری منصوبوں پر قائل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دریائے سندھ سے ناجائز پانی نکالا گیا تو اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ کسان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت نے گندم نہ خرید کر ان کی مشکلات میں اضافہ کیا اور اگر پانی کی قلت برقرار رہی تو سندھ کے کسان مزید مشکلات میں گھر جائیں گے۔
شرمیلا فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، جو گزشتہ 11 ماہ سے منعقد نہیں ہوا۔