98
بلوچستان کے ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ اتوار کی شب 11 بجکر 26 منٹ پر آیا، جس کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے…
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ اتوار کی شب 11 بجکر 26 منٹ پر آیا، جس کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے بعد کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی افراد نے خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر پناہ لی۔