98
حماس کا ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل، فلسطینیوں کی بے دخلی کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم
غزہ: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی۔ حماس کے سیاسی ونگ کے سینئر رکن عزت الرشق نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی اپنی…
غزہ: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی۔
حماس کے سیاسی ونگ کے سینئر رکن عزت الرشق نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین کے محافظ ہیں اور کسی کو بھی اپنے مستقبل کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اسے ترقی یافتہ علاقہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ کام کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک فلسطینیوں کو آباد کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں اور زمین کی ازسرِنو تقسیم کے امکانات پر غور کیا جا سکتا ہے۔
حماس نے صدر ٹرمپ کے ان خیالات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کسی بھی بیرونی دباؤ یا منصوبے کو قبول نہیں کریں گے اور اپنی سرزمین کا دفاع ہر حال میں کریں گے۔