2 ذوالقعدة / April 30

کراچی: پولیو مہم میں غفلت پر 11 تپے دار معطل

کراچی میں پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کے احکامات جاری کیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے تمام افسران کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ تاہم، معطلی کے دوران وہ اپنی تنخواہ اور مراعات حاصل کرتے رہیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ذمہ داری سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔