98
قذافی اسٹیڈیم کی نئی رونقیں! وزیر اعظم آج شاندار افتتاح کریں گے
قذافی اسٹیڈیم کی نئی رونقیں! وزیر اعظم آج شاندار افتتاح کریں گے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کو ایک نیا رنگ و روپ دے کر مزید دلکش بنا دیا گیا ہے، جس کا آج…
قذافی اسٹیڈیم کی نئی رونقیں! وزیر اعظم آج شاندار افتتاح کریں گے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کو ایک نیا رنگ و روپ دے کر مزید دلکش بنا دیا گیا ہے، جس کا آج وزیر اعظم شہباز شریف ایک رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کریں گے۔
تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ اپنی جاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ لائٹ شو، شاندار ڈھول پرفارمنس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی شائقین کو محظوظ کرے گا۔
دوسری جانب کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی جدید تزئین و آرائش کے بعد مکمل ہو چکا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح 11 فروری کو کیا جائے گا۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے لیس کر دیا گیا ہے، اور اب یہاں 32 ہزار شائقین بیک وقت بیٹھ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 117 دن میں قذافی اسٹیڈیم کو جدید ترین بنایا گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ایک نیا اور یادگار لمحہ ہوگا، جہاں بین الاقوامی معیار کے میدان میں بڑے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے!