98
چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان
چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ فینز کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات سے چار بڑے میچز کے اضافی ٹکٹس دستیاب…
چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ فینز کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات سے چار بڑے میچز کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہوں گے، جن میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، اور ایک سیمی فائنل شامل ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے لیے مزید 2,000 جبکہ دیگر مقابلوں کے لیے 5,000 اضافی ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔
یہ ٹکٹس آن لائن بکنگ کے ذریعے اور مخصوص نجی کوریئر سروس کے دفاتر پر دستیاب ہوں گے، تاکہ شائقین کو سہولت مل سکے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شائقین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ایونٹ سے لطف اندوز ہوسکیں۔