3 ذوالقعدة / May 01

ریاض سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ صحرائی وادیوں میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے، جس سے یہ علاقے خوب سیراب ہوگئے ہیں۔ ماہرین نے اگلے دو روز تک موسم کے غیر یقینی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ریاض میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے کم ہے۔

ادھر مقامی پولیس نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ بارش کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔