98
بیٹی کی پیدائش پر آنٹی نے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا، نینا گپتا کا انکشاف
نینا گپتا کا انکشاف: بیٹی کی ولادت پر آنٹی نے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے اپنی زندگی کے ایک مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی مسابا کی پیدائش پر ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اپنے گھر سے…
نینا گپتا کا انکشاف: بیٹی کی ولادت پر آنٹی نے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے اپنی زندگی کے ایک مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی مسابا کی پیدائش پر ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اپنے گھر سے نکال دیا تھا۔
65 سالہ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ممبئی میں رہائش کے لیے وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں اور ان کی نوزائیدہ بیٹی کو اچانک گھر سے نکال دیا گیا، جبکہ ان کے پاس کہیں اور جانے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔
نینا گپتا نے کہا کہ اس وقت انہوں نے ایک بلڈر کے پروجیکٹ میں اپنا نیا گھر بک کرایا تھا، لیکن تمام رقم ادا کرنے کے بعد ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچا تھا۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے اسی بلڈر سے مدد طلب کی اور اپنی مالی مشکلات بیان کیں۔ بلڈر نے ان کی فوری مدد کرتے ہوئے بغیر کسی کٹوتی کے ان کی پوری رقم واپس کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس رقم سے انہوں نے آرام نگر میں ایک نیا گھر خریدا اور اپنی زندگی دوبارہ شروع کی۔
نینا گپتا نے یہ بھی یاد کیا کہ 1980 کی دہائی میں دہلی سے ممبئی منتقل ہونے کے دوران انہیں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر ایک ماں کے طور پر۔
واضح رہے کہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کے درمیان قریبی تعلقات رہے، اور ان کی بیٹی مسابا گپتا آج ایک مشہور فیشن ڈیزائنر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔