98
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے مختصر دورے پر پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا ایک روزہ دورہ، اہم منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ فیصل بیس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ…
وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا ایک روزہ دورہ، اہم منصوبوں کا افتتاح
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ فیصل بیس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور ایف بی آر کے کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام، "فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم” کا افتتاح کریں گے۔
یہ نظام کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کلیئرنس کے وقت میں کمی لانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس نظام کی تنصیب کے احکامات جاری کیے تھے۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے، جہاں وہ اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال اور معیشت سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔