98
امارات میں سال نو کا آغاز برج خلیفہ پر لیزر شو کے ذریعے ہوگا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سال نو کی تقریبات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور مختلف شہروں میں اس موقع پر آتشبازی اور لیزر شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دبئی میں، جہاں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر شاندار آتشبازی اور لیزر شو ہوگا،…
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سال نو کی تقریبات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور مختلف شہروں میں اس موقع پر آتشبازی اور لیزر شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
دبئی میں، جہاں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر شاندار آتشبازی اور لیزر شو ہوگا، حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک سے بچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ دبئی کی مشہور مقامات جیسے فیسٹول سٹی، جمیرا، پام جمیرا اور اٹلانٹس میں بھی آتشبازی کا اہتمام کیا جائے گا۔ حکام نے شہریوں سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
ابوظبی میں، شیخ زاید فیسٹیول کے دوران 53 منٹ کی شاندار آتشبازی کا پروگرام ہے، جس کے ساتھ ساتھ تین گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
راس الخیمہ میں بھی نئے سال کی تقریبات کی تیاریاں مکمل ہیں، جہاں آتشبازی اور لیزر شو کے ذریعے عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی سے تقریب کے مقام تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
یو اے ای کے مختلف علاقوں میں سال نو کے استقبال کے لیے ان منفرد اور شاندار تقریبات کی تیاریوں کا مقصد عالمی سطح پر اس اہم موقع کی مناسبت سے ایک یادگار تجربہ فراہم کرنا ہے۔