98
کینیڈا نے پاکستانی پوڈکاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ سے نوازا
کینیڈا کی حکومت نے پاکستانی پوڈکاسٹر حافظ احمد کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز کینیڈین پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد ممبر اور پارلیمانی سیکریٹری، اقراء خالد کی جانب سے دیا گیا۔ حافظ احمد کو یہ اعزاز پاکستان اور بیرونِ ملک ای کامرس کے فروغ، نوجوانوں…
کینیڈا کی حکومت نے پاکستانی پوڈکاسٹر حافظ احمد کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز کینیڈین پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد ممبر اور پارلیمانی سیکریٹری، اقراء خالد کی جانب سے دیا گیا۔
حافظ احمد کو یہ اعزاز پاکستان اور بیرونِ ملک ای کامرس کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عام افراد کو بااختیار بنانے میں ان کی کامیاب کوششوں کے لئے دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ کے ذریعے مثبت سوچ کو فروغ دیا، اور لوگوں میں معاشرتی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی نوجوانوں میں وہ مثبت صلاحیتیں ہیں جو ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے تعلقات تیزی سے مضبوط ہو رہے ہیں اور اس قسم کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید فروغ دیں گے۔
حافظ احمد کا یہ اعزاز ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے جس کے ذریعے انہوں نے نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کی رہنمائی کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج بھی پیش کیا۔