14 ذوالقعدة / May 01

 

شامی صدر بشارالاسد نے میڈیا کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 دسمبر کی صبح تک شام میں ہی موجود تھے۔

بشارالاسد نے واضح کیا کہ ملک کی سیکیورٹی اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں دمشق سے لاذقیہ میں موجود حمیمیم فوجی اڈے پر منتقل ہونا پڑا تھا، جہاں ان کی موجودگی خالصتاً حفاظتی اقدام کا حصہ تھی۔

صدر بشارالاسد نے مزید بتایا کہ 8 دسمبر کی شام کو فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں کے حملے کے بعد صورتِ حال سنگین ہوگئی۔ اس موقع پر روس نے ہنگامی بنیادوں پر حمیمیم اڈے کو خالی کرنے کی ہدایت دی تاکہ ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شام کے استحکام اور قیادت کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے تھے۔ بشارالاسد نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں اور وہ مشکل حالات میں بھی اپنے ملک کے اندر موجود رہ کر معاملات سنبھال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوجی اڈہ حمیمیم شامی تنازعے میں ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں سے شام میں مختلف عسکری کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔

Tags