116
افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ
افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کےکوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ راشد خان کی واپسی کے…
افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے
راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کےکوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جا رہا ہے۔جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ وہ ایک مؤثر ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہوں، راشد خان کی سرجری ہوئی ہے، واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں۔افغانستان ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کر رہے ہیں، راشد خان کے ابھی مزید چیک اپ ہونے ہیں جس کے لیے وقت لیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ راشد خان پی ایس ایل 9 کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔








