98
فیصل واوڈا نے بلاول بھٹو کو بے داغ، زیرک اور نوجوان سیاستدان قرار دے دیا
سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بے داغ، زیرک، اور باصلاحیت نوجوان سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت 30 سال پرانی سیاست پر عمل کر رہی…
سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بے داغ، زیرک، اور باصلاحیت نوجوان سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت 30 سال پرانی سیاست پر عمل کر رہی ہے، جو ملک کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی چیئرمین کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ اور گنڈاپور جیل میں ان سے ملاقات کرنے نہیں گئے۔ ان کے مطابق، بشریٰ بی بی کی وجہ سے چیئرمین جیل میں ہیں اور وہ منظم سازش کے تحت انہیں پاگل خانے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صوبائیت کا کھیل برداشت نہیں کر سکتا، اور ریاست نہ کسی کے حق میں ہے اور نہ خلاف۔ فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کو دہشت گردوں کے اقدامات سے تشبیہ دی اور ن لیگ کے نیب پر حملے کو بھی یاد دلایا، یہ کہتے ہوئے کہ تمام جماعتیں بند گلی میں پہنچ چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور ظلم و بربریت سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر فائرنگ سے کسی کی موت ہوئی ہے، تو یہ کس کی غیر ذمہ داری ہے؟ ایسے واقعات میں اکثر لاشیں اپنے ہی گراتے ہیں، جو کسی بڑی سازش کا حصہ ہو سکتے ہیں۔