98
حسن علی کی میدان میں جلد واپسی کی امید
پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اپنی واپسی کے لیے پُرعزم اور پُرامید ہیں۔ حسن علی اپنی کہنی کی تکلیف سے نجات حاصل کر چکے ہیں اور ری ہیب مکمل کر لیا ہے۔ اب وہ مکمل فٹنس کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں اور بولنگ کی مشقیں بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں۔…
پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اپنی واپسی کے لیے پُرعزم اور پُرامید ہیں۔
حسن علی اپنی کہنی کی تکلیف سے نجات حاصل کر چکے ہیں اور ری ہیب مکمل کر لیا ہے۔ اب وہ مکمل فٹنس کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں اور بولنگ کی مشقیں بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ حسن علی کی دائیں کہنی کی سرجری اگست کے آخر میں ہوئی تھی،
اور اب وہ مکمل صحت یاب ہونے کی بھرپور کوشش میں ہیں تاکہ جلد میدان میں واپس آ سکیں
حسن علی کو یہ انجری کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں اس سرجری کی ضرورت پیش آئی تھی۔